بھٹکل:2/ جنوری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کٹے ویرا اسپورٹس کلب کے زیر اہتمام رنجن گیس ایجنسی کی اسپانسرشپ میں19جنوری سے سہ روزہ ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائےگا۔
ٹورنامنٹ کےمتعلق کٹے ویرا اسپورٹس کلب کے شری دھر نائک نے منگل کو پریس کانفرنس میں جانکاری دیتےہوئے بتایا کہ 19جنوری سے شروع ہونے والے ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ میں ریاست کی مشہور ٹیمیں ایس بی آئی، وجیا بینک، کسٹم، ریلوے ، ایم ای جی (آرمی )،سی اے (آرمی ) ، دکشن کنڑا ضلع کے آلواس، ورون ٹراولس ، ایس ڈی ایم اجیرے اور اترکنڑا ضلع سے 2ٹیموں سمیت کل 16مشہور ٹیمیں شریک ہونےکی بات کہی۔ ٹورنامنٹ میں پہلا انعام 1لاکھ روپئے ، دوسرا انعام 50ہزار روپئے، تیسرا اور چوتھا انعام 25ہزارروپیوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹورنامنٹ میں بیسٹ رائیڈر، بیسٹ کیچر، بہترین کھلاڑی سمیت کئی ایک خصوصی انعامات کھلاڑیوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔
کٹے ویرا اسپورٹس کلب کی جانب سے دوسری مرتبہ ریاستی سطح کے کبڈی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہاہے۔ ٹورنامنٹ میں شائقین کو کھیل کا نظارہ کرنے کے لئے قریب 12ہزار نشستوں کا انتظام کئے جانے کی جانکاری دی ۔ ٹورنامنٹ کی اسپانسرشپ کرنے والی رنجن گیس ایجنسی کی مالکن شیوانی شانتارام نےبتایا کہ سوڑی گدے کبڈی ٹورنامنٹ کے بھٹکل میں بھی چمیلی کی خوشبو پھیل رہی ہے، ٹورنامنٹ کے انتظامات اور کامیابی کو دیکھنے کے بعد آئندہ دنوں میں قومی سطح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کی کوشش کئے جانےکی بات کہی۔ کٹے ویرا کلب کے اعزازی صدر رام کرشنا نائک، احتشام چامنڈی ، راجیش کے وی ، آنند کے وی وغیرہ موجود تھے۔